ٹرانس جینڈر کیلئے اچھی خبر، شاہرہ رائے پہلی مس ٹرانس پاکستان منتخب


لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں ٹرانس جینڈر کی تاریخ میں پہلی بارلاہور سے تعلق رکھنے والی شاہرہ رائے مس ٹرانس پاکستان منتخب ہوگئی ہیں۔

شاہرہ رائے لاہور میں ماڈلنگ کرتی ہیں جنھیں پاکستان کی پہلی مس ٹرانس بیوٹی کوئین بننے کا اعزاز حاصل ہواہے ان کی تاج پوشی کی تقریب بھی لاہور میں منعقد ہوئی تاہم مقابلہ کینیڈا میں ہوا تھا۔

اس تقریب میں پاکستان کے ساتھ دبئی سے آئی ہوئی نامور میک اپ آرٹسٹ اور شوبز اسٹارز نے شرکت کی جب کہ مس پاکستان اریج چوہدری نے شاہرہ رائے کو مس ٹرانس پاکستان کا تاج پہنایا۔

مس ٹرانس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی شاہرہ رائے کا اس موقع پر کہناتھا پاکستان کی پہلی بیوٹی کوئین بننے کی بڑی خوشی ہے، میری کامیابی ثابت کرتی ہے کہ یہ ٹرانس جینڈر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

اس موقع پر مس پاکستان اریج چوہدری اور نامور میک اپ آرٹسٹ ابیحا مامون نے بھی شاہرہ رائے کی بیوٹی کوئین بننے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مس ٹرانس پاکستان مقابلہ کینیڈا میں ہوا تھا جس کے فائنل مقابلے میں شاہرہ رائے نے 10 شرکاء کو ہرا کر مس پاکستان بیوٹی کوئین کا اعزاز اپنے نام کر لیا تھا۔

Comments are closed.