شہبازشریف کو ائر پورٹ پر روکنے والے سب انسپکٹر کیلئے انعام


لاہور( ویب ڈیسک) شہباز شریف کو ائر پورٹ پر لندن جانے سے روکنے والے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو 10ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دے دیا گیا۔

ایف آئی اے کے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر رضوان کی طر ف سے دیا گیاہے جس میں ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے لسٹ میں نام ہونے کے باعث شہباز شریف کو باہر جانے سے روکا جو قابل تحسین ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف دائر درخواستیں واپس لینے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی درخواستیں واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی عدالتی حکم پر عملدر آمد کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے پر عملدرآمد سے متعلق درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی۔

Comments are closed.