راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس رک گئی، ملازمین کا احتجاج


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) راولپنڈی میٹرو بس سروس ٹکٹ کلیکٹرز کے احتجاج کے باعث بند کردی گئی ہے جبکہ کلیکٹرز آئی جی پرنسپل پر روڈ پر سراپا احتجاج ہیں۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس ٹکٹ کلیکٹرز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث احتجاج کیا جارہاہے اس دوران کچھ دیر کیلئے آئی جے پی روڈ پر بھی ٹریفک معطل رہی۔

اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ کے ٹکٹ کلیکٹرز کے ساتھ ابتدائی مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد ٹکٹ کلیکٹرز کو آئی جے پی میٹرو بس اسٹیشن پر احتجاج کیلئے نکلنا پڑا۔

احتجاج کرنے والے ان ٹکٹ کلیکٹرز کاکہنا ہے کہ تنخواہیں وقت پر دینے کا کہا گیا پر تین ماہ سے تنخواہیں روکی ہوئی ہیں اور یہ اب معمول بنتا جارہاہے ہم کب تک خاموش رہیں۔

میٹرو بس سروس راولپنڈی سے اسلام آباد احتجاج کے باعث مکمل طور پر بند ہے اور انتظامیہ کے ٹکٹ کلیکٹرز کے ساتھ ابتدائی مذاکرات بھی ناکام ہونے کے باوجود دوبارہ بات چیت کرنا چارہی ہے۔

Comments are closed.