چوہدری نثار آج رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے
لاہور: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان رکن پنجاب اسمبلی کا حلف آج اٹھا لیں گے انھوں نے تقریباً 3 سال قبل اس نشست پر کامیابی حاصل کی کہتے ہیں ابھی انتخابات ہونے میں ڈیڑھ 2سال باقی ہیں حلقہ کو خالی نہیں چھوڑا جاسکتا۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کل پنجاب اسمبلی اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، حلف اٹھانے کا فیصلہ حلقہ کیعوام کی مشاورت سے کیا ہے۔
چوہدری نثار نے واضح کیا کہ سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی، اور الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حلف اٹھانیکا مطلب اپنے مؤقف سے تبدیلی نہیں ہے، حلف اٹھانیکامطلب سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرناہے اور عوام کو کرونا سیبچانا بھی حلف اٹھانیکی وجہ بنا ہے۔
واضح رہے چوہدری نثار نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا مگر انھیں شکست ہو گئی تھی۔
چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک چلے گئے تھے، جس کی باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے تھے اور اب تقریباً تین سال بعد حلف لینے کااعلان کیاہے۔
Comments are closed.