پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کی اجازت، تعداد مقرر
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو سال 2021 میں حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے سعودی فیصلے کی پاکستان سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے.
سعودی عرب کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کی تصدیق کردی ہے۔
اس حوالے سے جاری بیان میں طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔
پاکستان سے کتنے عازمینِ حج سعودی عرب جاسکیں گے؟ اس بارے میں پاکستان کو بعد میں مطلع کیا جائے گا، کیونکہ سعودی حکومت تعداد کے لحاظ سے اسلامی ممالک کے عازمین کا حساب کرے گی.
بتایا گیا ہے کہ اس بار18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی عازمین کو کورونا ویکسینیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔
دنیا بھر میں کورونا وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودی عرب سے باہر کسی غیرملکی کو سعودی عرب حج پر آنے کا موقع ملے گا تاہم ایس او پیز پر عمل لازمی ہے.
حکومت پاکستان نے ویکسین لازمی قرار دینے کے فیصلے کے بعد سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ چین کی ویکسین کو بھی لسٹ میں رجسٹرڈ کر لے.
Comments are closed.