مبینہ بھارتی جاسوس لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
لاہور(ویب ڈیسک)پولیس نے سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا ہےمبینہ جاسوس ندیم سے 3 بھارتی اخبارات، ماچس اورکپڑے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ندیم جن مند کو گرفتار کیا تو اس نےدوران تفتیش بھارتی رہائشی ہونے کا انکشاف کیا بعد میں اخبارات بھی برآمد ہوئے۔
مبینہ جاسوس بارڈرکراس کرکے پہلے احمد پورشرقیہ پہنچا اور پھر گذشتہ شب لاہورپہنچا ہے پولیس کے مطابق مبینہ جاسوس ندیم سے 3 بھارتی اخبارات، ماچس اورکپڑے برآمد کر لیے ہیں ۔
پولیس نے مبینہ جاسوس سے برآمد ہونے والی چیزوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاسوسی کرنے آیا یا کچھ اور؟ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ندیم جن مند زبان سے طوطلا اورمشکوک بھی ہے، کورونا وائرس کے سنگین حالات میں بھارتی مبینہ جاسوس کی گرفتاری معنی خیز ہے۔
واضح رہے رواں برس جنوری میں پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا.
بھارت کسی طور پاکستان کی جاسوسی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ قبل ازیں پاکستان نے 2016 میں ایک بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھی گرفتار کیا تھا جو تحویل میں ہے۔
Comments are closed.