خانہ کعبہ میں ایک شخص کی خطبہ جمعہ میں امام پر حملے کی کوشش


مکہ مکرمہ ( ویب ڈیسک )خانہ کعبہ میں جمعہ کے خطبے کے دوران ایک مسلح شخص کی طرف سے امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پہلے یہ خبر عرب میڈیا پر چلی جس میں کہا گیا تھاکہ آج مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے کے دوران احرام باندھے مسلح شخص نے منبر کی طرف دوڑ لگادی۔

بعد میں حرمین شریفین کے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کردی گئی جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اچانک جمعہ کے خطبہ کے دوران دوڑ کر منبر کے گیٹ میں گھسنے کی کوشش کرتاہے۔

اس دوران ڈیوٹی پر موجود گارڈ نے کمال مہارت سے اس صحت مند شخص کو قابو کیا بعد میں باقی گارڈ بھی پہنچتے ہیں اور اس شخص کو وہیں گرا کر حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ مسجد الحرام میں جس وقت حملے کی کوشش کی گئی اُس وقت شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے تاہم گارڈ ز کے چوکس کھڑے ہونے کی وجہ سے حملہ آور کامیاب نہیں ہوسکا۔

حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ احرام باندھا شخص مسلح تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واقعے کے دوران بھی امام شیخ بندربلیلہ نے خطبہ جاری رکھا، ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ منبر کی طرف دوڑ لگانے والے شخص کے پاس چھڑی پکڑی ہوئی ہے۔

Comments are closed.