عمران بھائی پچھلی حکومتوں کو اب چھوڑ دیں ، کچھ کرکے دکھائیں،آفریدی
لاہور (زمینی حقائق ڈاٹ کام) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مسلسل پچھلی حکومتوں پر تنقید سے تنگ آگئے ہیں اور انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ تنقید کرنا چھوڑ دیں آپ کچھ کر کے دکھائیں۔
شاہد آفریدی کے ایک انٹرویو میں سے مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
شاہد آفریدی کی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو نیا مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ ان سے نئی اپیل بھی کی ہے کہ اللہ نے آپ کو موقع دیاہوا ہے آپ تنقید کرکے وقت ضائع نہ کریں بلکہ کارکردگی دکھائیں۔
انھوں نے کہا کہ جب عمران خان نے تحریک انصاف کا آغاز کیا تھا تو عوام ان کی بہت سنتے تھے، ان کی ایک آواز پر پوری قوم کھڑی ہو جایا کرتی تھی، اب عمران بھائی اپنے فیصلوں کی صفائیاں بہت دیتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی، نواز شریف اور زرداری صاحب کو چھوڑ دیں، ڈھائی تین سال سے آپ انہی کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں۔
آپ جہاں جاتے ہیں صرف ان ہی کی بات کرتے ہیں، پچھلی حکومتوں کو چھوڑیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے، آپ یہ بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں، اللّٰہ تعالی نے آپ کو موقع دیا ہے ،آپ وہ سب کرکے دکھائیں جس کے لیے عوام نے آپ کو ووٹ دیا تھا۔
سابق کپتان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ہم سب نے 2013ء اور 2018ء میں آپ کے نظریئے کے لیے ووٹ دیا ہے ، پرانا پاکستان بھی برا نہیں ہے اسی کو ٹھیک کریں تنقید بہت ہوگئی ہے تین سال میں۔
شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ پہلے پرانے پاکستان کو ٹھیک کر لیں، پتہ نہیں اللّٰہ تعالی نے ہمیں کتنی زندگی دی ہے، نیا پاکستان بھی ہم دیکھ لیں گے، یہ اپوزیشن سمیت سب کا بھی پاکستان ہے۔
Comments are closed.