پاکستان کی طرف سے اسرائیل حماس جنگ بندی کاخیرمقدم


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسرائیلی سلامتی کابینہ کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد جاری بیان میں وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو، پاکستان کے وزیرخارجہ نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی خطاب میں بھی جنگ بندی کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیاتھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے۔ حماس نے بھی جنگ بندی پر رضامندی کااعلان کردیاہے۔

جنگ بندی میں مصرکا کردار اہم رہا جب کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی غیر مشروط کی گئی ہے جس کا امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی خیر مقدم کرتے ہوئے لڑائی میں اموات پر افسوس کااظہارکیا۔

Comments are closed.