اسلام آباد میں آج یوم فلسطین اور احتجاجی ریلیاں منعقد ہوں گی
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)اسرائیل اور حماس کی طرف جنگ بندی پر آمادگی کے بعد آج پاکستان میں یوم فلسطین منایا جائے گا، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف سرکاری و غیر سرکاری احتجاج اورریلیاں نکالی جائیں گے۔
اعلان کردہ پروگرام کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر احتجاجی مارچ کی سربراہی کریں گے،اقوام متحدہ کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پیش کی جائے گی۔
قرارداد میں اس سلامتی کونسل سے سرائیلی جارحیت کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا جس کے اجلاس بے نتیجہ ختم ہوئے اور امریکہ نے تین دفعہ اسرائیل کے خلاف اعلامیہ رکوادیا۔
دوسری طرف جماعت اسلامی نے بھی آج شام چار بجے سینٹورس مال سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالنے کااعلان کررکھاہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔
اسلام آباد سے نکلنے والی اس ریلی میں انجمن تاجران نے بھی شرکت کااعلان کررکھاہے جب کہ سول سوسائٹی اور مختلف تنظیموں نے بھی ریلیوں کی کی شکل میں اس ریلی میں شرکت کرنا ہے۔
Comments are closed.