خیبر پختوانخواہ کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل ، وہی چہرے ادھرادھر
پشاور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں خیبر پختون خوا کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کیا گیاہے اس سے قبل جنوری میں بھی دو دفعہ تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
صوبائی کابینہ میں کئے جانے والے ردو بدل کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عاطف خان کو خوراک، سائنس اور آئی ٹی کی وزارت دے دی گئی ہے۔
شکیل احمد خان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت دی گئی جب کہ فضل الشکور کو محکمہ قانون، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے مشیر خلیق الرحمٰن کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا محکمہ تفویض کیاگیاوزیرِ اعلیٰ کے ایک اور معاونِ خصوصی تاج محمد ترند کو محکمہ توانائی اورمعاونِ خصوصی شفیع اللّٰہ خان کو بھی محکمہ جیل خانہ جات کا محکمہ کے دیاگیا
اس سے قبل جنوری میں بھی وزیراعلیٰ محمود خان نے دو وزراء ، ایک مشیر اور 8 معاونین خصوصی کو کابینہ میں شامل کیا گیا تھا وزیربلدیات شہرام ترکئی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لے کر ان کو صحت کی وزارت دی گئی ہے۔
وزیر صحت انعام ہشام انعام اللہ کو سوشل ویلفیئر، وزیر سی اینڈ ڈبلیو اکبر ایوب کو تعلیم اور وزیر معدنیات امجد علی خان کو ہاوسنگ کے محکموں کے قلمدان دیئے گئے تھے۔
واضح رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے حکومتی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے وزیراعظم عمران کی تقلید کرتے ہوئے وزراء کو آگے پیچھے کرنے کا طریقہ اپنا لیاہے اور نئے لوگوں کو موقع دینے کی بجائے زیادہ تروہی لوگ کبھی ایک وزارت میں کبھی دوسری میں آزمائے جارہے ہیں۔
Comments are closed.