راولپنڈی کے رنگ روڈ منصوبہ میں بد عنوانی کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی،بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیا ہے اور ساتھ
ہدایت کی ہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ کی تحقیقات بلاامتیاز، میرٹ اور شفاف کی جائیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے، چیئرمین نیب کے مطابق نیب احتساب سب کے لیے کی پالیس پر سختی سے قائم ہے ۔

نیب کے طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی،بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لے لیا.

انہوں نے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ منصوبے کی تحقیقات بلا امتیاز، میرٹ اور شفاف انداز میں قانون کے مطابق کی جائیں۔

اعلامیہ کے مطابق مذکورہ منصوبے کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کا جائے تاکہ ان کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس بدعنوان عناصرکے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمد ن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کے ٹھوس شواہد موجودہیں۔

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف بھی شواہد موجود ہیں۔

جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی پارٹی، گروپ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

Comments are closed.