بیگم نسیم ولی نے سیاست میں اہم کردار ادا کیا، چیف اکرام الدین

میونخ (انٹرنیشنل ڈسک) جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان پاکستانی سیاست کی اہم اور ذمہ دار خاتون تھی.

انھوں نے کہا بیگم نسیم ولی نےپاکستانی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے بیگم نسیم ولی خان نے 1975 میں پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا خیبر پختون خواہ کی پہلی منتخب رکن پارلیمنٹ کا اعزاز بھی حاصل ہے.

بیگم نسیم ولی خان 1994 میں پہلی بار عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کی صدر منتخب ہوئیں اس کے بعد 1998 میں ایک بار پھر صوبائی صدر منتخب کر دی گئیں.

بگیم نسیم ولی خان 1990 اور 1997 کے دوران صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم رول ادا کیا ہے جو قابل تعریف رہا.

اکرام الدین اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی بیگم نسیم ولی خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.

دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان، اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ایم این اے امیر حیدر خان ہوتی اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے ساتھ شریک ہیں۔

Comments are closed.