فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا


نیویارک: فلسطین پر اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہماجلاس آج ہوگا۔

امریکہ کے کہنے پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج تک موخر کیا گیا تھا آج کے اجلاس میں فلسطین پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں پر غور کیا جائے گا اور رکن ممالک جنگ بندی کے آپشنز پر غور کریں گے۔

اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے فلسطین پر چڑھائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور صورتحال کے حوالے سے سخت پیغام دینا چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں، امید ہے اس سے سفارت کاری کو موقع ملے گا، دوسری طرف امریکا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کی ہدایت اور ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

امریکہ نے فلسطین پر اسرائیلی بمباری سے پیدا شدہ صورتحال پر اقوام متحد کی سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار تک موخر کرایا جب کہ دوسری طرف روس نے امریکہ سے دوستی ختم کرنے کااعلان کردیا ہے۔

سلامتی کونسل کا اجلاس موخر کئے جانے کے حوالے سے غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں، اجلاس اتوار کو بلایا جائے۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 139ہوگئی ہے۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 31 بچے اور 19 خواتین بھی شامل ہیں۔

ادھرروس نے امریکا سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روس نے امریکا کو باضابطہ طور پر غیر دوستانہ ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

خبر ایجنسی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے جاری فہرست میں جمہوریہ چیک کا نام بھی شامل ہے تاہم ادھر ماسکو سے ترجمان نے کہا کہ روس کسی کے ساتھ بھی ہر قسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

Comments are closed.