شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی سب کیلئے خیر کی دعائیں
کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان کے اسٹار آل راونڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ کی طرف سے عید کے موقع پر سب کیلئے خیر کی دعائیں مانگی گئیں اور انھوں نے اپنی مصروفیات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ مرزا کی تصو یئر کی اور ساتھ لکھا ہے کہ کورونا کے دوران زندگی بدل دینے والا ایک اور سال اور اس وبا کے دوران انسانیت کا سفر جاری ہے۔
عید الفطر کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے پیغام لکھا کہ اس عید پر ہم سب کی خیر کی دعا کرتے ہیں۔ لله تعالیٰ ہم سب کو رحمت،مغفرت،صحت،امن اور خوشی سے نوازے۔
ہر پل مثبت رہنے والے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے تمام مداحوں کو عیدالفطر کی مبارک باد بھی دی،
– "Another life-changing year & humanity continues to navigate through a pandemic. This #EidUlFitr, we pray for everyone's
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) May 13, 2021
wellbeing & that Almighty blesses us all with mercy, forgiveness, health, peace, joy and prosperity. #EidMubarak to you all…"
The Shoaib Malik Family ♥️ pic.twitter.com/GBWcbUjRgc
دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی شعیب ملک اور بیٹے کے ہمراہ عید کے لمحات انسٹاگرام پر شیئر کئے جسے انکے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ساتھ بہت ہی خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔اس موقع پر ثانیہ مرزا اور انکے بیٹے اذہان نے ایک جیسے کپڑے پہنے۔
پاکستان اور بھارت کے اسٹارز کا یہ امتزاج ہمیشہ ہی ان کے فینز کو متاثر کرتاہے اور یہ مداح صرف پاکستان اور بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوتے ہیں۔
Comments are closed.