سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گیے، وزیراعظم اور آرمی چیف نے استقبال کیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیر اعظم اور آرمی چیف نے استقبال کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیا گیا اور فضا میں ہی پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لیا۔
وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں سعودی سفیر سعودی ولی عہد کے استقبال کیلئے نور خان ایئربیس پر موجود تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نےسعودی ولی عہد کی گاڑی ڈراہیو کی اور وزیر اعظم ہاوس تک لے کر آہے اس مو قع پر سکیورٹی انتظامات کیے گے تھے۔
سعودی شاہی مہمان کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لیے اسلام آباد شہر کی مختلف سڑکوں پر خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر استقبالی کلمات اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر مبنی کلمات درج ہیں۔
شاہی ڈاکٹرز، شاہی سیکیورٹی، شاہی اسٹاف پر مشتمل 235 رکنی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی پہنچے ہیں
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نور خان ایئربیس پہنچ چکے ہیں جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 19 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد 2 خصوصی طیاروں سے نور خان ایئر بیس پہنچا، مہمان وفد میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جب کہ نور خان ایئر بیس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ نے سنبھال لی ہے۔
نور خان ایئربیس پر سعودی ولی عہد کو اترتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی گہی اور وزیراعظم عمران خان نے کابینہ سمیت ایئرپورٹ پر سعودی شہزادے کا پرتپاک استقبال کیا۔
Comments are closed.