فلسطینیوں کی شہادت پر چپ رہے تو اللہ معاف نہیں کرے گا، احسن خان
کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان کے مقبول ترین اداکار احسن خان نے کہا کہ فلسطینیوں کی شہادت پر کہاہے کہ اگر ہم ننھے بچوں پر تشدد ہوتا دیکھ کر خاموش رہے تو اللّٰہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔
اداکار احسن خان نے غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی پر آواز بلند کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان مناظر پرافسوس کااظہارکیا۔
اداکار احسن خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دنیا یروشلم میں رمضان کے پورے مہینے میں ہونیوالی قتل و غارت گری کی گواہ ہے اور دنیا اس کے ساتھ کھڑی ہے۔
The world is standing by and witnessing a massacre in the whole month of ramazan in Jerusalem. The storming of Al aqsa Mosque the violence on little kids Allah will not forgive us if remain silent #freepalestine pic.twitter.com/Q2ta3wQmgo
— Ahsan Khan (@Ahsankhanuk) May 10, 2021
اداکار نے عالمی بردری کی خاموشی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصٰی پر حملہ اور ننھے بچوں پر تشدد ہو رہا ہے اگر ہم خاموش رہیں گے تو اللّٰہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ غزہ پراسرائیل کی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں اور300سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں بھی شروع ہوگئی ہیں، فلسطینیوں کے شہادت پر اسرائیلی جشن مناتے بھی نظر آتے ہیں۔
Comments are closed.