سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان،21ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 21 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں۔
توانائی، سیاحت، معدنیات، پیٹرو کیمیکلز، ہوٹل انڈسٹری کےشعبوں میں 7 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، پاک سعودی تعلقات عروج پر پہنچ گئے۔ 21 ارب ڈالر کی 7 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
اس حوالے دنیا نیوز کے مطابق سات ارب ڈالر کے ایک سے دو سال کے شارٹ ٹرم منصوبے، دو ارب ڈالر کے دو سے تین سال کےمیڈیم ٹرم اور بارہ ارب ڈالر کےتین سے پانچ سال کے لانگ ٹرم منصوبے شامل ہیں۔
سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے 2 پاور پلانٹ بھی خریدے گا، ذرائع کے مطابق سعودی عرب ایل این جی سے چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
بجلی کے 5 منصوبوں کے ایم او یوز پر دستحط کئے جائیں گے جن کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال ہے۔ معاہدے کے تحت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال ملیں گے۔
سعودی عرب شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ڈالر، جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال جبکہ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال دے گا۔
Comments are closed.