برطانوی ہائی کمشنر کے کچرا بیگز کی تصویر، افسروں کی دوڑیں
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)برطانوی ہائی کمشنر ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر اسلام آباد میں مارگلہ کے پبلک مقام پر کچرے کے مزید دو تھیلے پھر کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔
پاکستان میں متعین برطانوی سفیر نے اسلام آباد میں جمعہ کی صبح واک کے دوران یہ کچرا اکٹھا کرکے دو بیگ بھرے ہیں ، یہ کچر ا سیر کیلئے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لوگ پھینک آتے ہیں اور متعلقہ ادارے روکتے ہیں نہ یہ کوڑا اٹھاتے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کچرا اکٹھا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اس سے قبل اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ بھی جمع کیا تھا اور تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔
Another #FridayMorningWalk, another two bags of litter. Safaai nisf imaan hai cc @dcislamabad @hamzashafqaat @CleanGreenPK pic.twitter.com/JknF3go0Hy
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) May 7, 2021
برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی تصویروں کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور جمعہ کی صبح کی سیر اور کچرے سے بھرے ہوئے بیگز ۔ برطانوی ہائی کمشنر کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔
کرسچن ٹرنرنے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور کلین گرین پاکستان ادارے کو مخاطب کرکے ساتھ لکھا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔
ہائی کمشنر اپنے مارننگ واک میں وہ کوڑا جمع کرتے ہیں جو لوگ وہاں پھینک جاتے ہیں۔ ان کی ٹائم لائن پر نظر ڈالیں تو احساس ہوتا ہے کہ انھوں نے ایسا پہلی بار نہیں کیا۔
تیس اپریل کو بھی اسی طرح انھوں نے مارگلہ کی پہاڑیوں سے کچرے کے دو بڑے بیگ جمع کیے تھے، اور ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ’خوبصورت اسلام آباد کو صاف رکھیں۔
جب تصاویر سوشل میڈیا پر چلیں تب چیئرمین سی ڈی اے سوئے ہوئے جاگے اور برطانوی سفیر کی مارگلہ ہلز پر کوڑا کرکٹ کی نشاندہی پر چیئرمین سی ڈی اے نے نوٹس لے لیا۔
ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی خود مارگلہ ہلز گئیں بعد میں مارگلہ ہلز پر ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کی ٹیموں نے صفائی کی۔ بعد میں
مارگلہ ہلز پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لیے کوڑے دان بھی لگا دیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور سی ڈی اے کے متعلقہ حکام اسلام آباد کے پوش ایریاز کی تصاویر ٹوئٹر پر ڈال کر کارکردگی کے ڈھول پیٹتے رہتے ہیں لیکن پبلک مقامات اور وفاقی دارالحکومت کے دیہی ایریاز میں پڑے پلاسٹک کے تھیلے اور کوڑا کرکٹ منہ چڑا رہے ہوتے ہیں۔
Comments are closed.