شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت قانون کے ساتھ مزاق ہے، وزیر اطلاعات
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد رد عمل میں فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا۔
انہوں نے لکھا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینااور اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی.
اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے.
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر لکھا کہ شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت حیران کن فیصلہ ہے۔ پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اسے باہر بھاگنے میں مدد دی جو کبھی واپس نہیں آئے-
انھوں نے کہا کہ نواز شریف اب مفرور قرار ہیں۔ کیا انہیں ایک مفرور کی معاونت میں اندر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 35 سال کی حکومت میں ایک ہسپتال ایسا نہیں جہاں ان کا علاج ہو سکے۔
دوسری طرف شہبازشریف کی لاہور ہائی کورٹ سے باہر جانے کی اجازت کے بعد جلد روانگی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کل ہی روانہ ہو سکتے ہیں.
Comments are closed.