خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش
فوٹو: بشکریہ مرر
بماکو: لوگ بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں لیکن مالی میں ایک خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے خبر دی ہے کہ گخاتون کے ہاں 5 بچیوں اور 4 بچوں کی ولادت مراکش کے اسپتال میں ہوئی ہے۔
مالی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 25 سال کی ماں اور تمام 9 بچے صحت مند ہیں، 9 بچوں کو جنم دینے والی حلیمہ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بہت مسرور ہیں.
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پیدائش سے قبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی تاہم پیدائش 9 کی ہونے سے فیملی بھی خوش ہے۔
چند دن قبل پاکستان میں لکی مروت کی ایک خاتون کے ہاں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جسے میڈیا میں بھی نمایاں کوریج ملی تھی.
Comments are closed.