سعودیہ ،پاکستانی5مئی تک شکایات جمع کرائیں، سفارتخانہ انکوائری کمیٹی
الریاض ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عوامی شکایات پر سعودی عرب کے پاکستانی سفارتخانہ سے متعلق نوٹس لیئے جانے کے بعدانکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
وزیراعظم معائنہ کمیشن کے زریعے انکوائری کیلئے بنائی گئی سینئر افسران کی کمیٹی کے سربراہ سید عاکف ہیں جب کہ دیگر ارکان میں وقار احمد، خالد میمن ، ڈاکٹر فخر عالم اور کاشف نور شامل ہیں۔
یہ کمیٹی وزیراعظم کی طرف سے عوامی شکایات پرسعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصیلٹ جدہ میں تعینات افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی ہے۔
کمیٹی کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے شکایات جاننے کیلئے ایک سوالانامہ تیار کیا گیاہے جس میں تارکین وطن سے کہاگیاہے کہ وہ5مئی تک اپنی شکایات درج کروا کے انکوائری کمیٹی کی معاونت کریں۔
سوالنامہ 18نکات پر مشتمل ہے جس کے کئی ضمنی سوالات بھی ہیں ، شکایت کرنے والوں کو اپنی شناخت ظاہر کرنے یا نہ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے، یہ پرفارم بھرنے اور شکایات درج کرنے کے بعد ای میل یا وٹس اپ کرنے کا کہا گیاہے۔
انکوائری کمیٹی کی طر ف سے جاری سوالنامہ میں ریاض کے سفارتخانہ اور جدہ کے پاکستانی قونصیلٹ کے افسروں و سٹاف سے متعلق شکایات پر مبنی جوابات مانگے گئے ہیں ۔
عملے کے کس ممبر سے کب کیا کام کہا گیا جو نہیں ہوا، سفارتخانہ کے اندر سسٹم درست نہیں، رویہ ٹھیک نہیں یا کوئی اور مسلہ ہے وہ وٹس اپ پر بھیج سکتے ہیں اگر کسی کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ہو تو وہ بھی شیئر کرسکتاہے۔
انکوائری کمیٹی کے پاس یہ شکایات 5مئی تک پہنچانے کا کہا گیاہے ، شکایات کرنے والے مندرجہ ذیل ای میل اور وٹس پر رابطہ کر سکتے ہیں،
ا complaints.ops@gmail.comیا وٹس اپ نمبر0923202546283۔
Comments are closed.