خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش
فوٹو:فائل
پشاور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیاہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچوں لڑکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 5 بچوں کو بیک وقت جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے، بچے اور ماں صحت مند ہیں اور وہ علاج کی غرض سے ہی پشاور آئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پانچ بچے جنم دینے والی خاتون اور اس کے تمام بچے صحت مند ہیں اور ڈاکٹرز بھی ان کی صحت کاخصوصی خیال رکھ رہے ہیں۔
Comments are closed.