تم جیتو تو ووٹ ، ہم جیتیں تو ڈیل، ن لیگ دوہر ا معیار بند کرے ، پیپلز پارٹی
کراچی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے مسلم لیگ ن دوہرے معیار بند کرے ، یہ وطیرہ بنا لیاہے خود جیتیں تو ووٹ کو عزت ملی اور کوئی اور جیتے تو ڈیل اور سلیکٹڈ کاالزام لگا دینا ،، ن لیگ بتائے ڈسکہ، نوشہرہ، وزیرآباد کے انتخابات کیسے جیتے؟
ایک بیان میں سعید غنی کا کہنا ہے کہ ا ین اے 249 ضمنی الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ انتخابات میں ن لیگ کو ہرا چکے ہیں، ن لیگ کی قیادت ضمنی الیکشن کو لے کر الزامات لگا رہی ہے۔
انھوں نے اس بات پر بھی حیرت کااظہار کیا کہ ن لیگ جیت سے قبل جشن کیسے مناتی ہے؟ سعید غنی نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ گنتی مکمل کروانے کے بعد فارم 45 ساتھ لے کر آتا ہے، ن لیگ نے 8 سے 9 بجیجیت کا جشن کیسے منایا؟
سعید غنی نے کہا ن لیگ کی مس مینجمنٹ ان کی شکست کا سبب بنی، ن لیگ والے بھاگ گئے تھے، ن لیگ جیت جائے تو کہا جاتا ہے لوگوں نے ووٹ دیا، جہاں سے پیپلزپارٹی جیت جائے اس کو ڈیل کہا جاتا ہے، ن لیگ عمران خان اور عثمان بزدار کو نہیں ہٹانا چاہتی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ محمد زبیر سے دس دن پہلے کہا تھا کہ ن لیگ کو ہرا چکے ہیں، ہمارا مقابلہ کالعدم ٹی ایل پی سے تھا، شاہد خاقان نے کہا کہ سلیکٹر نے ہمیں جتوایا ہے، حالانکہ میں شاہد خاقان عباسی کومناسب آدمی سمجھ کران کا احترام کرتا تھا۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ انتخابات پراعتراضات شواہد کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، ، شاہد خاقان عباسی بتائیں انہیں کس نے باہر جانے کی اجازت دی تھی؟ ان کی نوازشریف سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئی تھیں؟ بتائیں وہ کون سی طاقت تھی کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔
ایک الیکشن کا بتا دیں جب دھاندلی کے بغیر حکومت بنائی ہو، سعید غنی
انہوں نے کہا کہ نیب مریم کو گرفتار کرنے والی ہو تو دس دن پہلے بتائے، آصف زرداری، فریال تالپور کے مقدمات اصولی طور پر سندھ میں چلنا چاہئیں، مبینہ کرپشن سندھ میں ہوئی ہے، کیسز پنڈی میں چل رہے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم کہتے ہیں یہ کیس سندھ میں چلنا چاہئیں تو کہتے ہیں یہ ڈیل ہورہی ہے، آصف زرداری، فریال کو ضمانت ملے تو ڈیل ہے، شہباز شریف، حمزہ ،سعد رفیق کو ضمانت ملے تو جمہوریت کی فتح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دن ہم نے الیکشن کمیشن کو شکایت کیں، کچھ یوسیزمیں ٹی ایل پی ہم سے آگے تھی، ن لیگ کی تیاری نہیں تھی اور وہ خوش فہمی کا شکار تھی،ن لیگ کوئی ایک ایسا الیکشن بتا دے جب اس نے دھاندلی کے بغیر حکومت بنائی ہو؟
سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید بھٹو، شہید بینظیر نے جانیں دیں، زرداری جیلوں میں رہے مگر باہر نہیں بھاگے، شاہد خاقان عباسی کا جسمانی قد زیادہ ہے، اور پاکستان میں سیاسی میچورٹی کے حوالے سے بلاول بھٹو کا قد سب سے زیادہ ہے۔
Comments are closed.