سفارتخانہ سے متعلق وزیراعظم کی معلومات درست ہیں، عبدالقیوم
الریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ریجن سعودی عرب کےسابق صدر عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ
سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ قونصلیٹ کے بارے میں وزیراعظم پاکستان کے بیان کی تائید کرتا ہوں.
سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق ایشو پر ایک بیان میں عبدالقیوم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صاحب کو دی جانے والی معلومات اگر 100 فی صد درست نہیں تو غلط بھی نہیں ہے.
انھوں نے کہا گزشتہ 7 سال سے میرا پاکستانیوں کے حالات زندگی اور ان کو درپیش مسائل سے براہ راست واسطہ ھے جہاں سفارتخانہ پاکستان کے بارے میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے تجدید کے علاوہ کسی بھی شعبے میں کسی قسم کی بہتری نہیں دیکھی.
ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود قیدیوں سے لے کر مختلف عدالتوں میں پاکستانیوں کے لٹکے ہوئے کیسز پاکستانی سفارتخانے کی کمزوری کی علامات ہیں 5 بنیادی عدالتوں کے لئے صرف 2 بندے لیبر کورٹ کے لئے لگائے گئے ہیں.
عبدالقیوم خان نے کہا لوگوں کے کروڑوں ریال جو کہ مختلف کمپنیوں میں پھنسے ہوئے ہیں کے بارے میں سفارتخانے کا کردار نہ ھونے کے برابر ہے بلکہ وہ یہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کرتے ھیں کہ یہ سفارتخانے کی زمہ داری نہیں ہے.
اس کے علاوہ وہ مظلوب افراد جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ھے اس بارے میں بھی سفارتخانے کا کردار افسوس ناک ہے میں نے ذاتی طور پر ان معاملات میں باقی ممالک کے سفارتخانوں کو بہتر پایا ہے.
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم نے کئی بار تجاویز دیں اور رضاکارانہ کام کرنے اور سفارتخانے کی مدد کرنے کی حامی بھر لی لیکن ہمیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا.
انھوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ سفارتخانے کے عملے کو تبدیل کرکے ایسے لوگ تعینات کئے جائیں جو صحیح معنوں میں اپنی زمہ داریاں نبھا کر لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں.
عبدالقیوم نے مطالبہ کیا کہ سفارتخانے کا آڈٹ کیا جائے کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی مد میں حاصل ہونے والی رقوم کہاں صرف ہوتی ہیں اور انشورنس کی رقم جو آج تک کسی کو نہیں ملی اس کا پورا ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے.
Comments are closed.