مریم نواز آوٹ ، پی ڈی ایم میں ن لیگ کی قیادت شہبازشریف کرینگے


اسلام آباد ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مریم نوازکو اتحاد کے اہم اجلاسوں سے الگ کردیاہے اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن نے اعلان کیاہے کہ آئندہ پی ڈی ایم میں ن لیگ کی قیادت شہبازشریف کریں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کانام لئے بغیر ہی بتایا کہ شہباز شریف آئندہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں اپنی پارٹی کی قیادت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہاپوزیشن جماعتوں نے میرا اسمبلیوں سے حلف نہ لینے کا مطالبہ نہ مان کر اپنا نقصان کیا، اگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کچھ عرصے کے لئے حلف نہ اٹھاتے تو معاملات کی نوعیت کچھ اور ہوتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عید کے بعد بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم اور صدر کا عہدوں پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نشینل پارٹی کے پی ڈی ایم سے استعفے منظور نہیں کیے گئے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ہے، ہماری شرط پر سوچ بچار کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، اے این پی اور پی پی پی دونوں کے لیے اتحاد میں شمولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی بھی باپ سے ووٹ لینے پر پیپلزپارٹی سے ناراض ہے، اے این پی کی قیادت کو کسی دباو
کی وجہ سے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرنا پڑا، اگر پیپلزپارٹی ہمارا موقف تسلیم کر لیتو ہم سینیٹ میں ان کے اپوزیشن لیڈر کو بھی تسلیم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن استعفوں پر تیار نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اب ن لیگ کی قیادت شہباز شریف کریں گے، عید کے بعد بھرپورعوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔

Comments are closed.