بھارتی ڈپٹی ہاہی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی الزامات پر احتجاج
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی حکومت اور میڈیا کی طرف سے بغیر تحقیقات الزام تراشی کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملہ باعث تشویش ہے اور پاکستان ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں انتہائی نوعیت کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کو بھی مسترد کرتے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے میں پاکستان پر الزامات پر شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے واقعے کی تحقیقات بھی نہیں کی اور پاکستان پر الزام دھردیا۔
احتجاجی مراسلے کے مطابق جیش محمد کالعدم جماعت ہے اور اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، کالعدم جماعت کا مبینہ حملہ آور بھارت کے زیر تسلط علاقے میں موجود تھا جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Comments are closed.