امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ
واشنگٹن( ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع لائڈ جے آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
پینٹا گون کے ترجمان کے مطابق امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماوَں نے علاقائی استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران علاقائی استحکام اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں سراہا ۔
آرمی چیف سے گفتگو کے دوران امریکی وزیر دفاع نے افغانستان کے امن عمل اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔
دونوں رہنماوَں میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر بھی بات چیت کی۔ امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت کو دوہرایا۔
ترجمان پینٹا گون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ امریکی وزیر دفاع نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔
واضح رہے دوحہ میں امریکہ اور افغان طالبان معاہدہ کے مطابق امریکہ افغانستان سے فوج کے انخلاء کیلئے تیار ہے تاہم امریکہ میں حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے پروگرام بھی تبدیل ہوا اور کچھ تاخیر بھی ہوئی ہے۔
نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کااعلان کیا ہوا ہے اور یہ عمل مکمل ہونے میں چند ماہ لگیں گے۔
Comments are closed.