زمبابوے سے شکست، شعیب ملک نے مینجمنٹ کو کھری کھری سنا دیں
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شعیب ملک جو کہ زیادہ تر خاموش ہی رہتے ہیں لیکن وہ بھی زمبابوے سے قومی ٹیم کی شکست پر خاموش نہیں رہے سکے اور شکست کاذمہ دار مینجمنٹ کو قرار دیاہے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے ہاتھوں 19رنز سے شکست پر اپنے ردعمل میں جاری ایک بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ جب کپتان کو خود سے فیصلے نہیں کرنے دیئے جائیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم کو انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے، ناواقف فیصلہ سازوں کو پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔
…when your management relies on likes & dislikes especially when your cricket is just in surviving mode, then what else do expect as a nation?
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) April 23, 2021
On top of that when you don't let your captain take decisions this is bound to happen… #Cricket #Pakistan
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور چیف سلیکٹر کو آگے بڑھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، جب کپتان کو خود سے فیصلے نہیں کرنے دیئے جائیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔
اسٹار آل راونڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم کو انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے، ایسا وائٹ بال کوچ جو کھیل کو سمجھتا ہو اور کپتان کو گروم کرسکے۔
آخری مرتبہ گزشتہ سال یکم ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے تجربہ کار آل راؤنڈر نے قومی ٹیم کی موجودہ مینجمنٹ پر پسند اور ناپسند کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جب آپ کی کرکٹ کی بقا خطرے میں ہو لیکن اس کے باوجود ٹیم مینجمنٹ پسند اور ناپسند پر انحصار کر رہی ہو تو پھر بحیثیت قوم آپ اور کیا توقع کر سکتے ہیں۔
شعیب ملک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پسند اور ناپسند کے مسئلوں کے ساتھ ساتھ آپ کپتان کو بھی فیصلے نہیں کرنے دیتے تو پھر یہ تو ہونا ہی تھا۔
پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی میں10ہزار رنز بنانے والے ایشیاء کے واحد کرکٹر شعیب ملک نے کہا وائٹ بال کو چ مستقبل کے لیے کھلاڑیوں کو واضح انداز میں بتاسکے۔
شعیب ملک نے کہا کہ جب مینجمنٹ پسند ناپسند پر کام کررہی ہو تو قوم کو کوئی توقع نہیں رکھنی چاہئے، واضح رہے قومی ٹیم کی سیاستدان ٹائپ مینجمنٹ نے ایک سازش کے تحت خودشعیب ملک کو بھی ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ کچھ عرصہ سے شعیب ملک کی جگہ پر لائے گئے جتنے بھی کھلاڑی آزمائے گئے ہیں جن میں حسین طلعت، آصف علی، حیدر علی اور دیگر شامل ہیں سب ناکام ہوئے لیکن مینجمنٹ نے پھر بھی شعیب ملک کو نظر انداز کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔
Comments are closed.