زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو 19 رنز سے شرمناک شکست
ہرارے: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا کر تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی.
ہرارے میں کھیلے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تھا جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم99 رنز پر آؤٹ ہو گئی.
بابراعظم 41 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم اس بار بڑی اوپننگ شراکت قائم نہ ہوسکی، رضوان 13 اور ون ڈاؤن آنے والے فخر زمان صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے.
کپتان بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، چوتھے نمبر پر آنے والے محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دانش عزیز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی ہمیشہ کی طرح چند بالز کے مہمان ثابت ہوئے، حسن علی کو باہر بٹھانا بھی مہنگا پڑا ایسے موقع پر حسن علی کا بیٹ چل جاتا ہے.
دانش عزیز کی بیٹنگ 21 رنز پر ہمت ہار گئی، ارشد اقبال صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنگوے 4 اور برل 2 وکٹیں حاصل کیں۔
میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹیناشے اور برینڈن ٹیلر نے کیا، قومی ٹیم کی مضبوط بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا.
صرف اوپنر ٹیناشے نے 34 اور ریگس چاکابوا نے 18 رنز بنائے جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی بناسکی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد نواز اور حیدر علی کی جگہ ارشد اقبال اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ زمبابوے کی ٹیم میں کپتان سین ولیمز کو آرام کا موقع دیا گیا.
ان کی جگہ برینڈن ٹیلر کپتان ہوں، اس کے علاوہ کریگ ایرون فٹنس مسائل کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ ٹیرسائی مساکانڈا ٹیم میں شامل ہیں۔
Comments are closed.