کراچی کنگ نے سخت مقابلے میں ملتان سلطان کو 7رنز سے ہرا دیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے ہرا دیا۔
یہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ،کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم اور لِونگ اسٹون نے پی ایس ایل میں 157 رنز کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنر شپ بنائی ۔
کراچی کنگز کو پہلا نقصان لِونگ اسٹون کی صورت میں ہوا جو 82 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جب کہ بابراعظم نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ایک سو چوراسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔
ابتدائی دو کھلاڑیوں کے جلد آوٴٹ ہونے کے بعد لوری ایونز نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر 72 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو میچ میں واپس لیکر آئے۔
شعیب ملک 52 اور ایونز 47 رنز کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ کھڑا ہو سکا اور ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز تک پہنچ سکی۔
کراچی کی جانب سے محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جب کہ دو وکٹیں سہیل خان کے حصے میں آئیں۔
کراچی کے لِونگ اسٹون کو بہترن بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، شاہد آفرید ی ، رسل اور عماد اعظم کوئی خاطر خواں کارکردگی نہ دکھا سکے۔
ملتان کو آخری دو اووز میں صرف بیس رنز بنانے تھے تاہم متذکرہ تینوں کھلاڑی یکے بعد دیگر آوٹ ہو گئے۔
Comments are closed.