شیخ رشید کا تحریک لبیک سے مزاکرات کامیابی پر ویڈیو پیغام


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مزاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور وہ دھرنے ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت آج ہی قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کورہا کردیں گے اس حوالے سے مزید تفصیل کااعلان پریس کانفرنس میں کروں گا۔

آج ہی بعد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی اور انہیں کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی کامیابی پر شیخ رشید کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو گئے۔

Comments are closed.