قبلہ ایاز دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا ہے جب کہ دیگر11 ارکان کا تقرر بھی کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے تقرر کی منظوری ملنے کے بعدوزارت قانون نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان میں حافظ طاہر اشرفی، مفتی محمد زبیر، مولانا نسیم علی شاہ، سید محمد حبیب عرفانی ابھی شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللّٰہ، پیرزادہ جنید امین،محمد حسن حبیب الرحمان، مولانا حامدالحق، ڈاکٹر عمیر محمود اور پیر ابوالحسن محمد شاہ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور ارکان کی تقرری 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔

Comments are closed.