مزاکرات کامیاب، تحریک لبیک احتجاج و دھرنے ختم کرنے پر آمادہ
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعدتحریک احتجاج اور دھرنے ختم کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مزاکرات میں ٹی ایل پی کو حکومتی ذمہ داران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجا جائے یا نہ بھیجا جائے؟ قومی اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔
اس حوالے سے مزاکرات میں ٹی پی ایل نے حکومت کے سامنے یہ مطالبہ بھی رکھاہے کہ ان کے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے خاص کر جن کو نقص امن کے پیش نظر حراست میں لیا گیاتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کہا گیاہے کہ ٹی ایل پی کے ان افراد کو رہا کیا جائے گا جو نقص امن کے پیش نظر گرفتار ہیں تاہم جو مقدمات میں گرفتار ہیں ان معاملا قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔
بتایا جاتاہے کہ مذاکرات کے پہلے دو راونڈز میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت بھی شریک رہے ہیں جب کہ بعد کے مزاکرات میں وہ شریک نہیں ہوئے۔
مذاکراتی عمل میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور حافظ طاہر اشرفی سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جس کے بعد آج ٹی پی ایل کی جانب سے اعلان متوقع ہے۔
دوسری طرف ٹی ایل پی کی احتجاج کی کال کے پیش نظر آج راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف داخلی راستوں اور اہم شاہروں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیاگیا تھا اور اگر ٹی ایل پی نے احتجاج ختم کا باضابطہ اعلان کردیا تو یہ کنٹینرز بھی ہٹا دیئے جائیں گے۔
Comments are closed.