جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات کرنے سے معذرت کر لی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ صرف وزیر اعظم سے ملیں گے.
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر سیاسی کمیٹی نے جہانگیر ترین نے رابطہ کیا ہے تاہم انھوں نے کہا کہ میں اور میرے گروپ کے ارکان اسمبلی صرف وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
سیاسی کمیٹی اجلاس میں جہانگیر ترین کے تحفظات پر مشاورت کی گئی اوروزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کے ٹاسک دیا گیا تھا.
جہانگیر ترین نے کہا کہ کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی رعایت نہیں نہیں مانگ رہے تاہم اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود اور عامر محمود کیانی شریک ہوئے، اجلاس میں جہانگیر ترین کے تحفظات اور ارکان اسمبلی کے خط پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جہانگیر ترین سے سیاسی کمیٹی کے ارکان جلد رابطہ کریں گے، سیاسی کمیٹی کے ارکان جہانگیر ترین کے تحفظات سننے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیاسی کمیٹی وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں رابطہ کا طریقہ کار طے کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ پر وزیراعظم ملاقات کا فیصلہ کریں گے۔
سیاسی کمیٹی کو ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک ملا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کمیٹی کو واضح کیا ہے کہ شوگر تحقیقات کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں گا.
Comments are closed.