سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کورونا سے جاں بحق
لاہور(ویب ڈیسک) پولیس سروس میں بہترین ساکھ رکھنے والے سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصردرانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔
سابق آئی جی کے پی کےایک ماہ سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرعلاج تھے لیکن صحت یاب نہیں ہوسکے وہ گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورمعاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےان کی رحلت پر گہرے دکھ کااظہار کیاہے۔
ادھر ایم ایس میو اسپتال لاہورکے مطابق ناصردرانی ایک ماہ سے اسپتال میں زیرِعلاج تھے،ایک ہفتہ پہلےانہیں وینٹی لیٹر پرلےجانا پڑا،آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ناصردرانی پنجاب پولیس ریفارمزکمیشن کے سربراہ بھی رہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ناصر درانی محب وطن پاکستانی اور ایماندار پولیس افسر تھے.
انھوں ناصر درانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments are closed.