قومی اسمبلی، تحریک لبیک سے مزاکرات کا عمل جاری ہے، وزیر مذہبی امور
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام)
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ
سڑکیں راستے کھلے رکھنا اور عام آدمی کو متاثر ہونے سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ نبی کی شریعت ہے کہ آپ راستہ روک کر جنازہ بھی نہیں پڑھ سکتے.
نورالحق قادری نے کہا کہ کسی حکومت نے اسلام کے پیغام کو اتنا نہیں پھیلایا جتنا عمران خان نے پھیلایا، یہ تاثر دینے کی کوشش نہ کی جائے کہ حکومت خاموش ہے.
نورالحق قادری نے کہا کہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائےگا، آج رات بات چیت کا تیسرا دور ہوگا اور حکومت چاہتی ہے کوئی حل نکالا جائے.
انہوں نے واضح کیا کہ خارجہ پالیسی کا تعین حکومت وقت اور پارلیمان کا کام ہے، ہماری پالیسی مذاکرات اور مفاہمت کی ہے اور اس پر عمل کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
کابینہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں کرتار پور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری سمیت کل 13 ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئیں گے۔
Comments are closed.