حکومت کا اے لیول اور میٹرک امتحانات کے امتیازی شیڈول کااعلان
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عیدالفطر تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اس بات کااعان وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کیاہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ میٹرک امتحانات مئی کے آخری ہفتہ میں ہوں گے یعنی کہ تعلیم متاثر اور والدین کو جون کی فیسیں بھی ادا کرنا ہوں گی جب کہ کورونا کے باوجود اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
It was also decided with complete consensus among ministers that A, AS, O level and IGCSE exams will take place as per date sheet announced by CAIES. There will be no delay or cancellation. Those students wishing to take exams in Oct/Nov can do so in the same fee already paid
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 18, 2021
اس حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کاوفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی، بعد میں ٹوئٹر پر فیصلوں کااعلان کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اتفاقِ رائے سے تمام وزرائے تعلیم کے فیصلے لیئے گئے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں تک ایک دن چھوڑ کے ایک دن کلاسیں شروع کی جائیں گی،تاکہ طلباء بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر سکیں، نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔
2. 9 to 12 exams will take place according to the new date sheets announced by the Boards. This means will not start before 4th week of May. University admissions schedule will be adjusted keeping in view the new exam time table
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 18, 2021
شفقت محمود نے بتایا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے تاہم انھوں نے بتایا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کیئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔
شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، تاہم یہ نہیں بتایا کہ اگر باقی تعلیمی اداروں کے طلبہ کی تعلیم حرج ہوتی ہے تو اے لیول والوں کی کیسے متاثر نہیں ہوتی۔
Comments are closed.