شوکت ترین سمیت دیگر وزراء نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: شبلی فرازوزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور شوکت ترین وزیر خزانہ کی حثیت سے حلف اٹھالیاہے، صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی،شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیاگیا ہے۔
ادھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عمرایوب سے پیٹرولیم اور حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا اضافی چارج واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت ترین وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات ہوں گے، حماد اظہر وزیر توانائی، عمرایوب وزیر اقتصادی امور مقرر کردیے گئے ہیں۔
اسی طرح فواد چوہدری وزیراطلاعات اور شبلی فراز وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے۔ خسرو بختیار وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مقرر ہوگئے۔
Comments are closed.