ہری پور، کار لفٹر گروہ سے مزید 2 کاریں، 7 بائیک برآمد
ہری پور(یاورحیات)سٹی پولیس نے کارلفٹر گروہ کے دوسرے ملزم حامد کو گرفتار کرلیامزید دوموٹر کاریں سات موٹر سائیکل برآمدمجموعی طور پر کارلفٹر گروہ سے اب تک سات عدد گاڑیاں اوردس عدد موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ہیں.
ضلع ہری پور میں کچھ عرصہ قبل سے گاڑیاں و موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہورہے تھےجس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن اورایڈیشنل ایس پی محمد آیاز کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی.
ڈی ایس پی ہیڈکواٹر امجد حسین و ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی و دیگر ماہر تفتشی افسران پر مشتمل ٹیم کو ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور چوری شدہ گاڑیاں و موٹر سائیکل برآمد کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں، سی سی ٹی وی فوٹیج و اپنی معلومات پر تفتیش کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے کارلفٹر گروہ کا مرکزی ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 04 عدد موٹر کار ازقسم مہران اور 03 عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد کئے تھے۔
دوران تفتیش ملزم نے اپنے دیگر ساتھی حامد علی ولد وارث سکنہ شہباز گڑھی مردان کا گاڑی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی آفیسر سعید شاہ و دیگر نفری پولیس کے کاروائیوں کے دوران کارلفٹنگ میں ملوث دوسرے ملزم حامد علی کو گرفتار کیا.
ملزم کے قبضہ سے مزید 02 عدد موٹر کار ازقسم جی ایل آئی اور 07 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.