روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد انتقال کرگئے


لاہور( ویب ڈیسک) روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی ضیاء شاہد انتقال کرگئے ہیں۔

بتایا جاتاہے کہ ضیاء شاہد گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے اور وہاں پر ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

ضیاء شاہد گردوں سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھے اور عمر رسیدہ ہونے کے باعث کافی کمزور بھی ہو گئے تھے قوت مدافعت کم ہونے کے باعث وہ علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔

ضیاء شاہد کے پسماندگان میں ایک بیٹی ڈاکٹر نوشین، ، بیٹا امتنان شاہد اور اہلیہ یاسمین شاہد شامل ہیں، ضیاء شاہد کے بڑے بیٹے عدنا ن شاہد چند سال قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر و بانی ضیاء شاہد تقریباً پانچ دہائیوں تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ روزنامہ جنگ ، پاکستان سمیت مختلف اخبارات میں کام کرتے رہے ہیں۔

ضیاء شاہد نے یکم ستمبر 1992کو سینئر صحافی خوشنود علی خان کے ساتھ مل کر روزنامہ خبریں کی بنیاد رکھی ، خبریں کا پہلا اخبار 26ستمبر 1992کو شائع ہوا تھا۔

مرحوم ضیاء شاہد پر تاثر رائٹر ، کالم نگار اور مصنف بھی ہیں، ضیاء شاہد کو ایک کارکن صحافی ہو کر ایک بڑے اخبار کو شروع کرنے کااعزاز حاصل رہاہے۔

Comments are closed.