پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا
فوٹو: پی سی بی
جوہانسبرگ :
پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا.
پاکستان نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کیا قومی ٹیم نے بہتر آغاز کیا تاہم کپتان بابر اعظم 41 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور تبریز شمسی کا شکار بنے، محمد حفیظ13 حیدر علی 14 اور فہیم اشرف نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
رضوان نے 50 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے،حسن علی نے مشکل وقت میں 3 بالوں پر 9 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے.
جنوبی افریقا کی جانب سے ہینڈرکس نے 3، تبریز شمسی نے 2 اور ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی.
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااورمقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر188رنز بنائے ۔پہلی وکٹ کی شراکت میں31رنز بنے ، پہلے آوٹ ہونے والے جے میلان تھے جو24رنز بنا کر محمد نواز کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئیے۔
دوسری وکٹ36رنز پر گری ، آوٹ ہونے والے ویہان لوبی تھے جو صرف 4رنز بنانے کے بعدحسن علی کی با ل پر شاہین شاہ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، کپتان کلاسن نے50رنز بنائے انھیں بھی حسن علی نے فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے وین بلجنن نے 34رنز بنائے وہ شاہین شاہ کی بال پر نواز کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، جارج لینڈ 6رنز پر حارث روف کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
پھلکواہو9اورماگلہ بھی 9رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاہین شاہ نے45رنز دے کر ایک،نواز نے21رنز دے کر2، حسن علی نے28رنز دے کر 2 اورحارث روف نے3اوورز میں37رنزدے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم کپتان بابراعظم، فخر زمان ، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف ، محمد حفیظ ، حیدر علی، عثمان قادر، شاہین شاہ، حارث روف اور حسن علی پر مشتمل ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار میچز کھیلے جانے ہیں جب کہ ایک روزہ میچوں کی سیریز پہلے ہی پاکستان ایک کے مقابلے میں دو میچ جیت کر اپنے نام کرچکاہے۔
محمد حفیظ آج اپنا سواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں اس لئے میچ سے قبل وقار یونس نے انھیں سویں میچ کی کیپ دی ، اس سے قبل محمد حفیظ نے اس خواہش کااظہار کیا کہ وہ آج کے میچ میں مین آف دی میچ بننا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.