قومی ٹیم کی شاہین شاہ کی سالگرہ پر ہلہ گلہ کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی 21 ویں سالگرہ قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا میں منائی اس دوران کھلاڑیوں نے خوب ہلا گلہ کیا.
سالگرہ میں مستیوں کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےشیئر کی گئی ہے جس میں حسن علی، محمد رضوان امام الحق، محمد حسنین، فخر زمان، حارث رؤف اور دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔
سالگرہ کے کیک پر ’ہیپی برتھ ڈے شاہین آفریدی‘ لکھا تھا،شاہین آفریدی کے کیک کاٹنے کے ساتھ ہی حسن علی کیک لیکر شاہین آفریدی کے منہ پر لگا کر بھاگ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا اور 3 میچوں میں 194 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں.
Comments are closed.