شاہد آفریدی کا جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی ریلیز پر حیرت کاظہار


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو سیریز کے دوران ہی ریلیز کرنے پر حیرت کااظہار کیاہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز کے درمیان ہی آئی پی ایل کھیلنے کے لئے جانے کی اجازت دینا میرے لئے حیرت کا باعث بنا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے تو یہ دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے کہ ٹی20 لیگز بین الاقوامی کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں، خیال رہے جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف آخری ونڈے میں قومی ڈیوٹی چھوڑ کرلیگ کھیلنے چلے گئے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ زبردست طریقے سے فخر زمان نے لگاتار دوسری سنچری بنائی۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف بہت ہی شاندار کارکردگی دکھائی۔

شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے فاسٹ بالرز کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز دو-ایک سے جیتی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ابھی چار ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جانے ہیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز 10اپریل سے شروع ہو گی۔

Comments are closed.