سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کے خلاف کر یک ڈاون کا اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف آئندہ ہفتے سے بڑے کریک ڈاوٴن کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کو نفرت نہیں پھیلانے دیں گے، سوشل میڈیا پر فتویاور دھمکیاں دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، آئندہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاوٴن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز باتوں کو عام میڈیا پر بہت حد تک کنٹرول کرلیا ہے، ایساطریقہ بنا لیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز تقاریر روک پائیں گے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا رسمی میڈیا پر حاوی ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو کنٹرول کیاجائیگا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے ہم منظم طریقے سے بڑھے ہیں، ڈائیلاگ بنیادی شرط ہے اور جو ڈبیٹ کرتا ہے اس کے خلاف فتوے دیے جاتے ہیں، کسی کو حق نہیں کہ دوسروں کی آزادی سلب کرے۔
Comments are closed.