سعودی میڈیا کے وفد کی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات
اسلا م آباد(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد کے دورہ کی کوریج کیلئے پاکستان آنے والے سعودی میڈیا کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ملاقات کی،فواد چوہدری نے پاک سعودیہ تعلقات کے تناظر میں صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، سفارتی سطح پر بہت مضبوط ہیں،دونوں اسلامی ملک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
چوہدری فواد نے کہاسعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
انھوں نے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا،سعودی ولی عہد کے اس دورہ سے پاک سعودی تعلقات کے ایک نئے دور کا آ غاز ہو گا۔
وزیر اطلاعات نے کہاوزیراعظم عمران خان کی خواہش پر سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس 2000 ریال سے 300 کی جس کے لئے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
گوادر میں سعودی حکومت کی طرف سے آئل ریفائنری لگانے کا پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہیں،یہ آئل ریفائنری ایشیا کی بڑی آئل ریفائنری میں سے ایک ہو گی اور نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران سرمایہ کاری کی مزید یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں، پوری قوم سعودی ولی عہد کو پاکستان میں خوش آمدید کرنے کے لئے پرجوش ہے، یہ دورہ پاک سعودی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔
چوہدری فواد حسین نے سعودی عرب کے ساتھ میڈیا اور فلم کے تبادلے کے پروگرام کے خواہاں ہیں،سعودی عرب کے لئے ویزا پالیسی کا پروگرام زیر غور ہے۔
چوہدری فواد نے کہاپاکستان میں سیاحت کے فروغ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں،پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی طور دیکھنے کے قابل ہے۔
Comments are closed.