حماد اظہر نے خزانہ کا چارج سنبھالتے ہی بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) حفیظ شیخ کی جگہ وزارت خزانہ کا چارچ سنبھالنے والے حماد اظہر نے پہلے ردعمل میں ہی بڑا اعلان کردیاہے۔
حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام وزارت خزانہ کااضافی چارج دینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے عوام پر ڈالے جانے والے بوجھ کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کو ان جھٹکوں سے محفوظ رکھنا ہوگا، خود مختاری اور سخت محنت کے ساتھ ہم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان تعمیر کریں گے۔
We navigated econ fallout of covid-19 fairly well. The world is witnessing supply chain disruptions & rise in food prices. We shall endeavour to protect our ppl from these shocks.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 29, 2021
With hard work & integrity, we will InshAllah build Naya Pakistan under leadership of @ImranKhanPTI
ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نے 2018 کے بعد استحکام کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہمیں ان کامیابیوں اور گروتھ کی رفتار کو جاری رکھنا ہوگا ۔
تحریک انصاف کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تباہ ہونے والی معیشت کو سنبھال لیا ہے، دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے سپلائی چین کے تعطل اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.