ریشم نے میٹھے لہجے میں سکینہ سموں کی تنقید کا جواب دے دیا


کراچی ( ویب ڈیسک )اداکارہ ریشم نے صدارتی ایوارڈ ملنے پر سینئر اداکارہ سکینہ سموں کی تنقید کا مہذب لہجے میں میٹھے میٹھے انداز میں جواب دے دیا۔

سکینہ سموں کی اپنے اوپر تنقید اور صدارتی ایوارڈ کیلئے غیر مستخق ہونے کی بات کاجواب دیتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ پوری دنیا میں دیکھ لیں کہیں ایسا نہیں ہوتا،ہر جگہ جونئر کی سینئر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اداکارہریشم نے سکینہ سموں کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر دکھ ہواہے لیکن میری دعاہے خدا انہیں مزید اعزازات سے نوازے لیکن انہیں حقیقت پر بھی غور کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے تو درحقیقت وہ اپنے معیار اور کردار کو ظاہر کرتا ہے نہ کہ دوسرے کو۔

rasham

ریشم نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ میں کسی ایوارڈ کی مستحق نہ ہوں لیکن کیا عالمی سطح پر سینئر اداکار اپنے جونیئر اداکاروں کے لیے اس طرح کی رائے رکھتے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ ایسی رائے جو کسی جونیئر اداکار کی سالہا سال محنت اور جدوجہد کو نقصان پہنچانے کا باعث ہو ، بڑے اداکار در حقیقت بڑا دل رکھتے ہیں،انسان بڑا اپنے کردار سے ہوتا ہے اپنے قائم کردہ معیار سے نہیں۔

واضح رہے اداکارہ سکینہ سموں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر اور ریشم کو صدارتی ایوارڈ تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ صدارتی ایوارڈز کے مستحق نہیں ہوں میں نے تو اس فن کو40سال دیئے ہیں۔

Comments are closed.