پریڈ میں ارطغرل غازی کے گانے کی دھن نے سماں باندھ دیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل غازی‘ کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ترکی کے بینڈ نے پریڈ میں عالمی شہرت یا فتہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے گانے کی دھن بجا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرکے سماں باندھ دیا.
اس موقع پر پریڈ دیکھنے والے بھی ان کی دھنوں کے ساتھ گنگناتے ہوئے دکھائی دئیے یہ وہی دھن ہے جو کہ ارطغرل غازی کے پاکستان میں دکھائے گئے ڈرامہ میں بھی شامل ہے.
https://twitter.com/AyeshaR45739064/status/1374972363893317635?s=09پریڈ میں ترک فضائیہ کے طیاروں کا دستہ بھی شرک تھا جس نے مختلف اور منفرد فضائی کرتب دکھا کر حاضرین اور گھروں میں بیٹھ کر پریڈ دیکھنے والے ناظرین کو بہت متاثر کیا.
واضح رہے کہ اسلام آباد میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب شکر پڑیاں گراؤنڈ میں ہوئی جہاں دفاعی اور فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
Comments are closed.