اسلام آباد(ویب ڈیسک) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں درج مقدمہ میں حریم شاہ نے اپنی سہیلی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے.
حریم شاہ کی طرف سے درج مقدمہ میں اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے میں اپنی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق حریم شاہ کو فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہے۔
اسلام آباد ایک شو کےلیے آئی تھی اور پروڈیوسر کی طرف سے دیے گئے فلیٹ میں مقیم تھی کہ عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر آفریدی نے انہیں فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا.
حریم شاہ کے مطابق مار پیٹ کے بعد بھی انھیں ٹیلی فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں جن کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس نے حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بےحرمتی کے الزامات میں دفعہ 452، 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
حملے کے بعد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد حریم شاہ کے گرد جمع ہے تاہم اس میں حریم شاہ کا چہرہ نمایاں نظر نہیں آ رہا ہے.
Comments are closed.